• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

رب ممالک اسرائیل سےمذاکرات کےبجائے فلسطینی مصالحت کی کوشش کریں:ھنیہ

پیر 03-05-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister21

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اسرائیل سے مذاکرات پر زور دینے کے بجائے فلسطینی نمائندہ جماعتوں کےدرمیان مفاہمت کے لیے کوششیں کریں۔

انہوں نے قاہرہ میں عرب لیگ کی "اقدامات کمیٹی” کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل سے مذاکرات کے” گرین سگنل” دینے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی آڑ میں فلسطینیوں کو حقوق ملنے کے بجائے مزید حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔

اتوار کےروز وزارت محنت کے دفتر کےدورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ "عرب ممالک کی اقدامات کمیٹی کی طرف صدر محمود عباس کو اسرائیل سے مذاکرات کا مینڈیٹ دینا نہایت افسوسناک ہے، مذاکرات کی آڑ میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کے فروغ اور فلسطینیوں کی بے دخلی جیسے خطرناک منصوبوں کی پردہ پوشی کی جا رہی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے نئے مذاکرات بھی پرانے ایجنڈے پر ہوں گے، ان میں فلسطینی عوام کے لیے کوئی نئی بات نہیں۔ یہ مذاکرات نہ تو فلسطینی عوام کے مفاد میں ہیں اور نہ ہی عرب ممالک کو اس سے کوئی فائدہ پہنچے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو اسرائیل سے مذاکرات کی نہیں بلکہ باہمی مفاہمت کے لیے داخلی صف بندی کی کوششوں کی ضرورت ہے، جبکہ اسرائیل سے مذاکرات کی حمایت فلسطینی جماعتوں کے درمیان مصالحت کے لیے ہونے والی کوششوں کو مزید پیچیدہ بنا دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل سے مسلسل مذاکرات پر اصرار اس امر کا ثبوت ہے کہ عرب ممالک دیگر تمام وسائل کے استعمال میں ناکام ہو چکے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.