غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل میں کل منگل کے روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی آڑ میں آج سوموار اور منگل کے ایام میں غرب اردن میں غیر اعلانیہ کرفیو لگا دیا گیا ہے۔
اسرائیلی اخبارات کے مطابق انتخابات کے موقع پر غرب اردن اور غزہ کو ملانے والی تمام سرحدیں سیل کردی ہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ سوموار کی شب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب تک غرب اردن اور غزہ کے درمیان علاقے سیل رہی ہیں۔
خیال رہے کہ کل منگل 9 اپریل کو اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں۔ بنجمن نیتن یاھو کی لیکوڈ اور بینی گانٹز کی کحول لفان کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔