• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

اسرائیلی انتخابات کے متوقع نتائج، آخری سروے جاری

ہفتہ 06-04-2019
in صیہونیزم
0
اسرائیلی انتخابات کے متوقع نتائج، آخری سروے جاری
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل میں 9 اپریل کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات میں دائیں بازو کے انتہا پسند، اعتدال پسند اور سیکولر سب اپنی اپنی کامیابیوں کے دعوے کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے اسرائیل کے سرکاری ابلاغی اداروں اور حکومت مخالفین کی طرف سے رائے عامہ کے جائزے بھی جاری ہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبارات ’’یدیعوت احرونوت‘‘ اور ’’معاریف‘‘ نے اپنے اپنے طور پر رائے عامہ کے آخری ایام کا جائزہ لیا ہے۔

معاریف کے سروے کے مطابق 9 اپریل کو کنیسٹ کے انتخابات میں ’’گرین وائیٹ‘‘ پارٹی جس کی قیادت سابق آرمی چیف جنرل بینی گانٹز کر رہے ہیں، حکمراں جماعت لیکوڈ پر سبقت لے سکتی ہے۔ توقع ہے کہ گرین پارٹی کنیسٹ کی 28 سیٹیں جیت جائے گی جب کہ لیکوڈ کی 27 نشستوں پر کامیابی کا امکان ہے۔ اسی طرح دائیں بازو کا کیمپ 64 نشستوں کے ساتھ پہلے اور دائیں بازو اور اعتدال پسندوں کو 56 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔

یدیعوت کے مطابق بینی گانٹز کی جماعت 30 نشستوں پر اور لیکوڈ 26 پر کامیاب ہوسکتی ہے۔ ایوان میں دائیں بازو کو 63 اور بائیں بازو کو 57نشستوں پر کامیابی کی امید ہے۔

اخبار ’’یسرائیل ھیوم‘‘ کے مطابق دائیں بازو کے حامیوں کو پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر 64 نشستیں ملنے کا امکان ہے اور اس کے مقابلے میں بائیں بازو کی نشستوں کی تعداد 56 ہوسکتی ہے۔ اس سروے میں بینی گانٹز کی 32 اور لیکوڈ کی 27 نشستوں پر کامیابی کی توقع ہے۔

Tags: اخباراتاسرائیلانتخاباتانتہا پسندپارٹیپارلیمنٹحکومتقیادتکنیسٹلیکوڈنشست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.