غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے برازیلی صدر جیئر پولسونارو کے مقبوضہ بیت المقدس کے متنازع دورے کی شدید مذمت کی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا برازیلی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کرکے بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ برازیلی صدر نے دیوار براق کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ القدس میں سفارتی دفتر کھولنے کا اعلان القدس کے حوالے سے عالمی قراردادوں کی توہین ہے۔
حماس نے برازیلی صدر کے دورہ القدس برازیلی قوم کے دیرینہ مؤقف کی بھی خلاف ورزی ہے۔ لاطینی امریکا کے ممالک نے ہمیشہ فلسطینی قوم کے حقوق کا ساتھ دیا۔ برازیلی صدر کا دورہ القدس خطے میں استحکام میں کسی قسم کی مدد فراہم نہیں کرسکتا بلکہ اس سے عرب ممالک اور عالم اسلام کے برازیل کے ساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔
حماس نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ برازیلی صدر کے دورہ القدس کی مذمت کریں اور فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی حمایت کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔