مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی آباد کاروں کے ایک گروہ نے سوموار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع بیت حنینا میں در اندازی کی اور فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے کہا کہ صیہونی آبادکاروں نے گاڑیوں کے شیشوں کو توڑا، انکے ٹائروں سے ہوا نکال دی اور دیواروں اور گاڑیوں پر مقامی رہائشیوں کے خلاف سپرے پینٹ کے ذریعے دھمکی آمیز عبارتیں لکھ دیں۔
انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی جائیدادوں پر انتہا پسند صیہونی آباد کاروں کے پرتشدد اور دہشت گردی ہر مبنی حملے روزانہ کا معمول ہیں۔
البتہ اسرائیلی قانون نافذ کرنے والے ادارے صیہونی آباد کاروں کو حملوں سے روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔
فلسطینیوں اور انکی جائیدادوں پر حملوں کی زیادہ تر فائلیں پولیس کی جانب سے تحقیقات میں ناکامی کی وجہ سے بند ہیں۔ اسرائیلی پولیس کے کام میں کمی اور خامیاں اس وقت واضح ہو جاتی ہیں جب زیادتی کا شکار فلسطینی شہری ہوں۔