غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں حماس کے سربراہ یحیٰ السنوار نے ہفتے کے روز فلسطینی یوم ارض اور واپسی کے مارچ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ہونے والے عظیم مارچ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو سراہا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یحیٰ سنوار نے کہا کہ عظیم مارچ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں شرکت فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت کی عکاس ہے۔
عظیم مارچ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سنوار نے تصدیق کی کہ جب تک فلسطینی عوام اپنے مقاصد حاصل نہیں کر لیتی واپسی کا مارچ جاری رہے گا۔