غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز قطر کے وزیر خارجہ محمد عبدالرحمان آل ثانی اور مصر کے سیکرٹری برائے انٹیلی جنس امور عمرو حنفی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے مصری انٹیلی سیکرٹری اور قطری وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر بات چیت میں غزہ کی پٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قطری وزیرخارجہ کو اس وقت ٹیلیفون کیا گیا جب وہ تیونس میں عرب لیگ کے اجلاس میں شریک تھے۔ دونوں رہنماؤں میں غزہ کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
اسماعیل ھنیہ اور قطری وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں غزہ میں جاری ترقیاتی اور بحالی کے منصوبوں اور حالیہ ایام میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
درایں اثناء حماس رہنما نے مصری سیکرٹری برائے انٹیلی جنس امور عمرو حنفی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں غزہ کی پٹی میں حالیہ ایام میں ہونے والی کارروائیوں پر بات چیت کی گئی۔