• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مقبوضہ گولان پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون سے متصادم ہے: فرانسیسی صدر

ہفتہ 30-03-2019
in عالمی خبریں
0
مقبوضہ گولان پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون سے متصادم ہے: فرانسیسی صدر
0
SHARES
0
VIEWS

پیرس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا ہے کہ ان کا ملک مقبوضہ گولان کی چوٹیوں پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے سے متعلق واشنگٹن کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ ماکروں کا یہ مؤقف جمعے کے روز اردن کے فرماںروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے دوران سامنے آیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پیرس میں قصرِ الیزے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’صدر جمہوریہ نے باور کرایا ہے کہ مقبوضہ گولان پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون سے متصادم ہے اور اس کا نتیجہ علاقائی کشیدگی بھڑکنے کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔‘‘

ماکروں اور شاہ عبداللہ نے بات چیت میں خطے کے بحرانوں اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جن میں شام کی صورت حال اور اسرائیلی فلسطینی تنازع خاص طور پر شامل تھے۔

صدارتی محل کے بیان کے مطابق دونوں سربراہان نے ایک بار پھر یاد دہانی کرائی کہ شام کے بحران کا سیاسی حل وہ واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے اس بحران کے سبب خطے اور یورپ کو درپیش عدم استحکام کی آگ کو بجھایا جا سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’فرانس یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کے جامع حل کی سمت عدم پیش رفت کی روشنی میں دمشق حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی شام میں امن کو یقینی بنانے کے کسی بھی امکان کو سبوتاژ کر دے گی۔ اس طرح شامی پناہ گزینوں کی محفوظ اور رضاکارانہ واپسی کا امکان بھی دفن ہو جائے گا۔‘‘

اس موقع پر فرانسیسی صدر ماکروں نے باور کرایا کہ ’’اسرائیلی فلسیطنی تنازع کا حل دو ریاستوں اسرائیل اور فلسطین کو تسلیم کرنے میں مضمر ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ امن کے ساتھ رہنے والی ریاستیں جن کی سرحدیں تسلیم شدہ اور محفوظ ہوں اور ان کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔‘‘

Tags: اردناسرائیلبحرانبیت المقدستنازعحکومتخود مختاریدمشقشامصدرفرانسفلسطینکشیدگیگولانواشنگٹنیورپ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.