• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غرب اردن میں فلسطینی مظاہرین نے صیہونی فوج کی کئی گاڑیاں نذرآتش کر دی

جمعرات 28-03-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
غرب اردن میں فلسطینی مظاہرین  نے صیہونی فوج کی کئی گاڑیاں نذرآتش کر دی
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں کل بدھ کے روز وسیع پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے اور فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج پر آتش گیر مواد پھینکا جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کی کئی گاڑیاں نذرآتش ہوگئیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان غرب اردن کے کئی شہروں میں تصادم ہوا۔ مظاہرین نے سخت مشتعل تھے اور انہوں نے اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر آتش گیر مواد پھینکا۔ کئی مقامات پر سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا اور سڑکیں بلاک کردی گئی۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پرگولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں طبی عملے کا ایک کارکن شہید ہوگیا۔ اس کے جواب میں تقریباً ڈیڑھ سو فلسطینی طلبہ نے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب آتش گیر مواد پھینکا اور پتھراؤکیا ۔

اس کے ردعمل میں اسرائیلی فوجیوں نے ان پر اشک آور گیس کے گولے پھینکے اور ربر کے خول والی دھاتی گو لیاں چلائی ہیں ۔فلسطینی طلبہ بیر زیت یونیورسٹی میں ایک روز قبل اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ربر کی گولیاں لگنے سے تین فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔تاہم ان کے مبیّنہ پتھراؤ سے کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا ہے۔ غرب اردن میں رات گئے کئی مقامات پراسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں آنکھ مچولی جاری رہی۔ آج بھی حالات کافی کشیدہ ہیں۔

Tags: آتش گیراحتجاجیاسرائیلپتھراؤتصادمچھاپہ مارطلبہغرب اردنفلسطینکشیدہمظاہریننذرآتشیونیورسٹی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.