رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی اسپتالوں کی واجب الاداء فیسز اور دیگر واجبات کی ادائیگی روک دی ہے۔ یہ اقدام اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے ٹیکسوں کی ادائیگی روکنے کے رد عمل میں کیا گیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اسامہ النجار نے اناطولیہ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قیادت کی طرف سے اسرائیلی انتقامی اقدامات کے جواب میں اسرائیلی اسپتالوں کی ادائیگیاں روک دی ہیں اور اس اعلان پر عن قریب قریب درآمد شروع ہو گا۔
اسامہ النجار کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی اسپتالوں کو سالانہ 100 ملین ڈالر کی رقم مریضوں کے علاج معالجے کی مد میں ادا کرتی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اسپتالوں میں زیرعلاج فلسطینی مریضوں کو فلسطینی اسپتالوں میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اسرائیلی اسپتالوں سے مریضوں کو مقامی فلسطینی اسپتالوں ، مصر یا اردنی اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے 139 ملین ڈالر کی رقم یہ کہہ کر روک تھی کہ فلسطینی اتھارٹی کو ملنے والی رقم فلسطینی اسیران ،شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کی کفالت پر صرف کی جاتی ہے۔