• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

غزہ میں مزاحمت کی حمایت کو "جرم” قرار دلوانا قابل مذمت ہے: عزت الرشق

جمعرات 29-04-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_ezzat-al-resheq-a-member-of-hamass-political1 اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے مرکزی رہ نما کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ارکان کے خلاف مصری عدالت کا فیصلہ سیاسی آلائش سے مبرا نہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ مزاحمت کی حمایت کو جرم قرار دینے کے بجائے اسے سراہا جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار پولٹ بیورو حماس کے مرکزی رہ نما عزت الرشق نے "قدس پریس” خبر رساں ادارے کو جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مصری عدالت کے فیصلے کو صرف قانونی ماننے کو تیار نہیں۔ اس مقدمے کا سیاسی پہلو اپنی جگہ موجود ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مزاحمت کی حمایت کو قابل گردنی زدنی جرم قرار دلوانے کے بجائے اسے حرز جان بنانے والوں کو عزت و تکریم سے نوازا جانا چاہیے۔ یاد رہے گذشتہ روز ایک مصری عدالت نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملک میں سیاحوں اور نہرسویز میں بحری جہازوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام اور غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے لیے اسلحہ اور گولہ وبارود بھیجنے کی منصوبہ بندی کا مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے بدھ کو ان افراد کو چھے ماہ سے عمر قید تک سزائیں سنائی ہیں۔ مصر میں پہلی مرتبہ حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے کارکنان کوسزائیں سنائی گئی ہیں۔ ان مشتبہ مجرموں کے خلاف اگست 2009ء میں مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تھی۔ اس سے پہلے اپریل میں مصر کی سکیورٹی فورسز نے حزب اللہ کی سازش بے نقاب کرنے کا انکشاف کیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قانون کے تحت مصری عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کی جا سکتی اور مجرموں کی صرف اسی صورت رہائی ممکن ہو سکے گی، اگر انہیں مصر ی صدر حسنی مبارک معاف کر دیں۔ حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کو کالعدم قرار دلانے کے لیے سفارتی اور سیاسی چینل استعمال کریں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.