• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکی صدر کے اقدامات دنیا بھر میں انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں : اسلامی جہاد

ہفتہ 23-03-2019
in خاص خبریں, غزہ
0
امریکی صدر کے اقدامات دنیا بھر میں انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں : اسلامی جہاد
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کو خبر دار کیا ہے کہ وہ دنیا میں اشتعال انگیزی اور نفرت پھیلانے کی سیاست ترک کریں۔ امریکی صدر کے اقدامات دنیا بھرمیں نسل پرستانہ انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے مقبوضہ وادی گولان کو اسرائیل کا حصہ قرار دینے کا ٹرمپ کا بیان اسرائیلی ریاست کی عرب سرزمین پر غاصبانہ قبضے میں مدد کرنے کے مترادف ہے۔

جماعت نے خبردار کیا کہ امریکا کے استعماری منصوبے کو صیہونیوں کے ذریعے نافذ کرنے کی مجرمانہ سازشیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ امریکا کی نسل پرستانہ صیہونی حمایت ٹرمپ کی کامیابی اور القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے سے عیاں تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے گولان کی چوٹیوں پر اسرائیل کی حاکمیت تسلیم کرکے توسیع پسندانہ صیہونی تلمودی پروگرام کا واضح اشارہ دیا ہے۔

اسلامی جہاد نے عرب اور مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ شام کے مقبوضہ وادی گولان پر امریکی صدر کے متنازع بیان پراپنی پوزیشن اور مؤقف واضح کریں۔

اسلامی جہاد نے گذشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے شہر کرائیسٹ چرچ میں دو مساجد میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے ٹرمپ کی پھیلائی اسلام سے نفرت کا شاخسانہ قرار دیا۔

Tags: اسرائیلاسلامی جہادالقدسامریکاٹرمپدہشت گردسیاستشامصدرصیہونیعربفلسطینگولانممالکنیوزی لینڈ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.