• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سلفیت حملے نے صیہونی فوج کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے مسترد کر دیے : اسرائیلی میڈیا

ہفتہ 23-03-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
سلفیت حملے  نے صیہونی فوج کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے مسترد کر دیے : اسرائیلی میڈیا
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حال ہی میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ایک 19 سالہ فلسطینی نوجوان عمر ابو لیلیٰ کے حملے میں تین صیہونی آباد کاروں کی ہلاکت پر اسرائیلی میڈیا نے فوج اور سیکیورٹی اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ویب سائیٹ ’’واللا‘‘ نے لکھا ہے کہ سلفیت میں ’’ارئیل‘‘ صیہونی کالونی میں ایک فلسطینی کے حملے میں تین سرکردہ صیہونیوں کی ہلاکت فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ یہ ایک دوہری مزاحمتی کارروائی تھی جس میں چاقو سے وار کرنے کے ساتھ ساتھ آتشیں اسلحہ بھی استعمال کیا گیا۔ اس حملے نے اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ناقابل تسخیر ہونے کے تمام دعوے ہوا میں اڑا دیے ہیں۔

ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں پر فلسطینیوں کے کامیاب فدائی حملے تواتر کے ساتھ ہو رہے ہیں مگر اسرائیلی فوج انہیں روکنے میں ناکام ہے۔ اس کارروائی کی آخری اور تازہ مثال سلفیت میں تین صیہونی آبادکاروں کا قتل ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک سینیر عہدیدار نے ’’واللا‘‘ سے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کارروائیوں سے فوج خوف کا شکار ہے۔ سلفیت میں 19 سالہ فلسطینی نوجوان نے جس بے باکی اور بے خوفی کے ساتھ صیہونی آباد کاروں کو نشانہ بنایا اس نے اسرائیلی فوج کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ اتوار کو ایک فلسطینی نوجوان نے سلفیت میں ارئیل صیہونی کالونی کے قریب حملہ کرکے تین صیہونیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ فلسطینی شہری عمرابو لیلیٰ اس کارروائی کے بعد فرار ہوگیا جسے تین دن بعد رام اللہ میں ایک مقابلے میں شہید کر دیا گیا تھا۔

Tags: آتشیںاسرائیلاسلحہالقدسچاقورام اللہسلفیتصیہونیغرب اردنفلسطینمزاحمتمیڈیاہلاکت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.