جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے جنین کے رمانہ قصبے سے زرعی اراضی میں کام کرنے والے دو فلسطینی کسان اغوا کر لیے۔ اغوا کئے گئے کسانوں پر الزام ہے کہ وہ حساس نوعیت کی سالم فوجی بیس کے انتہائی قریب نقل وحرکت کرتے پائے گئے ہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے سالم بیس سے أمين عبد الرؤوف اور محمد ابو خطاب نامی دو کسانوں کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ رمانۃ قصبے کے قریب کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کسانوں کو ڈرا دھمکا کر انہیں فوج بیس منتقل کر دیا۔