غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے قاہرہ میں تنظیم کے عہداروں کی اسرائیلی حکام سے ملاقات پر مبنی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں لغو، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ’’یہ من گھڑت دعوی جھوٹے اور صحت سے عاری ہیں۔‘‘
ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ذرائع ابلاغ میں رام اللہ اتھارٹی کے راتب خود ایسی جھوٹی خبریں پھیلا کر مزاحمت کی منزل کھوٹی کرنا چاہتے ہیں تاکہ اسرائیل کے ساتھ ان کی قیادت کے سیکیورٹی تال میل کی صورت میں روز بروز سرزد ہونے والے گناہوں پر پردہ پوشی کی جا سکے۔
گذشتہ دنوں فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام چلنے کچھ میڈیا پلیٹ فارمز سے حماس اور اسرائیلی حکام کے درمیان قاہرہ میں ملاقاتوں کی جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی رہی ہیں۔