مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے جرمنی سے خرید کی گئی آبدوزیں مصر کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزرارت دفاع کے سیاسی اور سیکیورٹی امور کے سابق چیئرمین عاموس گیلاد نے کہا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے جرمنی سے خرید کی گئی آبدوزیں مصر کو فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
گیلاد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاھو پہلے ہی تیار تھے اور انہوں نے اس حوالے سے مصری حکومت کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ خیال رہے کہ عاموس گیلاد جرمنی سے آبدوزیں خریدنے والے عہدیداروں میں شامل رہے ہیں۔
عبرانی ٹی وی چینل 13 کے مطابق عاموس گیلاد نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب اسرائیلی عدالت میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف کرپشن کیس 3000 کی تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اوران کے بعض ساتھیوں پر جرمنی سے آبدوزوں کی خریداری میں گھپلوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔