مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے کارکن محمد أبو حمص کو مقدس شہر کے آل العيسويۃ ضلع میں اس کے گھر سے اغوا کر لیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اغوا کئے جانے والے کارکن پر الزام تھا کہ اس نے سوشل میڈیا پر فلسطینیوں پر زور دیا تھا کہ وہ وسطی یروشیلم میں ہونے والی میراتھن ریس میں حصہ لیں۔ یہ ریس ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب اسرائیلی بلدیہ بھی اسی طرح کا کھیلوں کا ایک پروگرام منعقد کر رہی ہے۔
حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے مقدس علاقے باب الرحمہ کو کھلوانے اور وہاں نماز ادا کرنے کی میں کامیابی کے بعد کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔