مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے 17 سال تک پابند سلاسل رہنے والے ایک فلسطینی کو رہائی کے 10 دن بعد دوبارہ گرفتار کر لیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سابق اسیر عبدالرحمان محمود کو عوفرحراستی مرکز میں طلب کیا اور اسے تین گھنٹے تفتیش کے بعد جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسیر محمود کو آئندہ منگل تک حراست میں رکھنے اور اسےعدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ اسیر عبدالرحمان محمود کو اسرائیلی فوج نے 10 روز قبل 17 سال پابند سلاسل رہنے کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔