مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صیہونی انتہا پسندوں کے قبلہ اوّل پر اشتعال انگیز دھاوؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ کل صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اوّل پر دھاوے بولے اور نقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کو صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے قبلہ اوّل میں گھس کر مقددس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ قبلہ اوّل پر صیہونی آباد کاروں کے دھاوؤں کے وقت اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا تھا۔
صیہونی آباد کاروں کی مذہبی اشتعال انگیزی اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے وقت اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری ان کے ہمراہ تھی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صیہونی آباد کار روزانہ کی بنیاد قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ صیہونی شرپسندوں کی ان سازشوں کا مقصد مسجد اقصیٰ کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنا ہے۔