جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکام نے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن ابراہیم دحبور کو ایک ماہ کے بعد جیل سے رہا کر دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دحبور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں جیل سے رہائی کے بعد الجلمہ چیک پوسٹ پر لایا گیا۔
فلسطینی سیاست دان کے اہل خانہ کہناہے کہ ابراہیم دحبور کی رہائی اچانک عمل میں لائی گئی ہے۔ انہیں ایک ماہ قبل حراست میں لے لیا گیا تھا۔ وہ ماضی میں بھی اسرائیلی جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں جھیل چکے ہیں۔