• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

بیت المقدس میں کشیدگی ، اسرائیلی حکومت کی اردن سے مدد کی درخواست

بدھ 27-02-2019
in صیہونیزم
0
بیت المقدس میں کشیدگی ، اسرائیلی حکومت کی اردن سے مدد کی درخواست
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ میں جاری کشیدگی کی روک تھام کے لیے اسرائیلی حکومت نے اردن سے مدد کی درخواست کی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے جنرل عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اردن سے رابطہ کیا ہے جس میں عمان سے کہا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں پیدا ہونے والی تازہ کشیدگی کم کرنے میں مدد کی درخواست کی گئی ہے۔

اسرائیل کی طرف سے اردن سے مسجد اقصیٰ میں امن وامان کے قیام کے لیے یہ درخواست ایک ایسے وقت میں دی گئی جب دوسری جانب حال ہی میں اسرائیلی فوج نے ’’باب الرحمت‘‘ میں گھس کر وہاں پرموجود نمازیوں کوتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے کے بعد فلسطین عوام نے قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے ملک بھرمیں ریلیاں نکالیں اور بڑی تعداد میں قبلہ اوّل میں داخل ہو کر اسرائیلی فوج کی پابندیاں ناکام بنا دیں۔

خیال رہے کہ ’’باب رحمت‘‘ سنہ 2003ء سے فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ حالیہ کشیدگی میں فلسطینیوں نے اس دروازے کو کھلوا لیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے القدس میں محکمہ اوقاف اور مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور کے دو عہدیداروں الشیخ عبدالعظیم سلھب اور ان کے نائب ناجح بکیرات کے قبلہ اوّل میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس واقعے پر اردن سمیت دیگر مسلمان اور عرب ممالک نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Tags: اردناسرائیلالقدسباب الرحمتبیت المقدستشددحکومتدفاعریلیعرب ممالکعمانفلسطینقبلہ اوّلکشیدگیمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.