• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خالد مشعل کے نام سے منسوب بیان کو حماس نے جعلی قراردے دیا

منگل 26-02-2019
in حماس
0
خالد مشعل کے نام سے منسوب بیان کو حماس  نے جعلی قراردے دیا
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے جماعت کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل کے نام میڈیا میں شائع ہونے والے بیان کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں خالد مشعل نے نام جو بیان منسوب کیا گیا ہے وہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’’ ہاف پوسٹ عربی ‘‘ نامی ایک ویب سائیٹ نے خالد مشعل نے نام منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ صدر محمود عباس ’’ صدی کی ڈیل ‘‘ کےخلاف معرکہ آراء مُہم شروع کریں گے۔ صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کے خلاف فلسطینی قوم اور حماس صدر عباس کا ساتھ دے گی۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ خالد مشعل نے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی حماس صدر محمود عباس کی پالیسی پر اعتبار کرتی ہے۔ حماس کا مؤقف واضح ہے۔ صدر عباس صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کو آگے بڑھانے کے لیے راہ ہموار کررہے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے مؤقف کی حمایت کیسے کی جاسکتی ہے۔

حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عباس کے حوالے سے خالد مشعل کے جعلی بیان کا مقصد صدر عباس کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی نفرت کم کرنا اور حماس کے بارے میں عوام میں غلط فہمی پیدا کرنا ہے۔

Tags: اسرائیلامریکاپالیسیجعلیحماسخالد مشعلسازشصدرصدی کی ڈیلعربفلسطینمحمود عباسمیڈیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.