• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کی بے دخلی کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا

منگل 26-02-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
اسلامی تعاون تنظیم  نے فلسطینیوں کی بے دخلی کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر وحشیانہ تشدد اور محکمہ اوقاف کے عہدیداروں کی قبلہ اوّل سے بے دخلی کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں القدس میں محکمہ اوقاف کے سربراہ الشیخ عبدالعظیم سلھب اور ان کے نائب الشیخ ناجح بکیرات کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کے اقدام کو مذہبی اشتعال انگیزی، القدس کو یہودیانے اور فلسطینیوں کی مذہبی آزادی سلب کرنے کی سازش قراردیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ فلسطینی محکمہ اوقاف کے عہدیداروں کو قبلہ اوّل سے بے دخل کرنے کے تمام خطرناک نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے اقدامات مقدس مقامات کی بے حرمتی اورفلسطینیوں کے مذہبی حقوق پر حملہ ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے حرم قدسی پر پر اسرائیلی پابندیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطین کے تاریخی اور مقدس مقامات کا تقدس پامال کرنے سے سختی سے رکا جائے۔

Tags: آزادیاسرائیلالقدساو آئی سیاوقافبے دخلیسازشفلسطینقبلہ اوّلمذہبیمسجد اقصیٰیہودیانے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.