رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کے متعدد اہلکاروں نے ایک فلسطینی شہری اور اس کے بیٹے پر وحشیانہ تشدد اور انہیں بلا جواز قید میں ڈالنے کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی پراسیکیوٹر نے بتایا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے ایک فلسطینی شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بیٹے کو باپ کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے دیکھنے پر مجبور کی گیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر تشدد کرنے والے چار اہلکاروں کے گریڈ کم کردیئے گئے ہیں۔ ان فوجیوں نے فلسطینی باپ بیٹے پر تشدد کے بعد انہیں بلا جواز ساڑھے چھ ماہ قید کی سزا دی تھی۔ جلاد صفت اسرائیلی فوجیوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے دونوں فلسطینی باپ بیٹے کو مشکل حالات میں رکھنے اور ان سے غیرانسانی سلوک کرنے کا اعتراف کیا۔
یہ واقعہ گذشتہ برس جنوری میں پیش آیا جب پانچ اسرائیلی فوجیوں نے مل کر ایک فلسطینی شہری اور اس کے بیٹے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انہیں کئی روز تک ایک حراستی مرکز میں رکھا گیا جہاں ان سے غیرانسانی سلوک کیا جاتا رہا۔