• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی مذہبی اشتعال انگیزی ناقابل برداشت ہے: اردن

منگل 26-02-2019
in عالمی خبریں
0
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی مذہبی اشتعال انگیزی ناقابل برداشت ہے: اردن
0
SHARES
0
VIEWS

عمان (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردن نے ایک بار پھر مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی مذہبی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست پر القدس کے تاریخی تشخص کے حوالے سے عالمی قانون کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصٰی کے انتظامی امور کےحوالے سے قائم کردہ کمیٹی بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام کر رہی ہے جب کہ اسرائیل مذہبی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور مذہبی آزادیوں کو پامال کر رہا ہے۔

بیان میں مسجد اقصٰی کے انتظامی امور کے ذمہ داروں اور القدس میں محکمہ اوقاف کے ذمہ داروں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی غنڈہ گردی کو مسترد کر دیا ہے۔ بیان میں محکمہ اوقاف کے سربراہ الشیخ عبدالعظیم سلھب اور ان کے نائب الشیخ ناجح بکیرات کی گرفتاری اور پوچھ تاچھ کی شدید مذمت کی ہے۔

اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان القضاۃ کا کہنا ہے کہ  القدس اور مسجد اقصٰی کے حوالے سے اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ القدس اور مسجد اقصٰی کے خلاف اسرائیلی فوج اور پولیس کی کارروائیاں مذہبی اشتعال انگیزی ہے جس کے نتیجے میں کشیدگی اور گھٹن پیدا ہوگی۔

Tags: اردنآزادیاسرائیلالقدسبیت المقدسعالمیغنڈہ گردیفلسطینقوانینگرفتارمحکمہ اوقافمذہبیمسجد اقصیٰوزارت خارجہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.