مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل اور افریقی ملک روانڈا میں پہلی بار سفارت تعلقات کے قیام کے بعد روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں اسرائیلی سفارت خانہ کھول دیا گیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے سرکاری ریڈیو پر نشر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روانڈا میں اسرائیلی سفیر رونی آدم نے اپنی سفارتی اسناد روانڈا کے وزیرخارجہ کو دے دیے ہیں۔
حال ہی میں روانڈا کے صدر پال گامی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔
اسرائیلی سفیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بعض شعبوں میں مشترکہ منصبوں پرکام جاری رکھا جائے گا اور روانڈا دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔