الخلیل (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں صیہونی انتہا پسندوں نے ایک اشتعال انگیز ریلی نکالی جس میں فلسطینیوں ، عربوں اور مسلمانوں کے خلاف ’’مرد باد‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز نکالی جانے والی ریلی میں سیکڑوں صیہونی آباد کاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے صیہونی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جب کہ سڑکوں پر فلسطینیوں کو چلنے سے روک دیا گیا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ احتجاجی ریلی پرانےالخلیل میں ’’سوق اللبن‘‘ سے ہوتے ہوئے ریلی القنطر، بلدیہ اسکوائر، شاہراہ شہداء اور دیگر مقامات سے گذر کر مسجد اقصیٰ کے قریب جا کر ختم ہوئی۔ اس موقع پر اطراف کی سڑکیں بند کردی گئی تھیں اور فلسطینیوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں تھی۔