• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کی دفاعِ قبلہ اوّل اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ہونے والی ریلی پر شیلنگ

پیر 25-02-2019
in فلسطین
0
صیہونی فوج کی دفاعِ قبلہ اوّل اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ہونے والی ریلی پر شیلنگ
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں قبلہ اوّل کے دفاع اور اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے نذرآتش کیے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں نکالی جانے والی ریلیوں پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ’’ٹوٹو‘‘ نامی ایک بندوق سے فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلائیں۔ اس کے علاوہ زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں  دسیوں فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

رام اللہ میں نکالی گئی ریلی کے دوران فلسطینی مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی ریاست کی دہشت گردی کے خلاف اور فلسطین میں امریکا کے نام نہاد امن منصوبے ’’صدی کی ڈیل‘‘ کے خلاف نعرے درج تھے۔

رام اللہ میں فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فوج نے دھاتی گولیوں سے فائرنگ کے ساتھ ساتھ ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی دم گھٹنے سے زخمی ہوگئے۔

Tags: اسرائیلامریکاٹرمپدہشت گردیرام اللہریاستشیلنگصدی کی ڈیلغرب اردنفائرنگفلسطینمظاہروں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.