• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی اپیل پر لبنان میں دفاع قبلہ اوّل مظاہرہ

ہفتہ 23-02-2019
in حماس
0
حماس کی اپیل پر لبنان میں دفاع قبلہ اوّل مظاہرہ
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جمعہ کے روز لبنان کے شہر صیدا میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی اپیل پر قبلہ اوّل کے دفاع حوالے سے ایک مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزین اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی اپیل پر صیدا شہر میں نماز جمعہ کے بعد مسجد الھبۃ کے باہر ایک مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے ’’صدی کی ڈیل‘‘ کے خلاف اور مسریٰ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ صیدا میں ہونے والے مظاہرے  کے شرکاء نے قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے کام کرنے والے مجاھدین کی حمایت کا اظہار کیا۔

صیدا میں حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ابو العبد شناعۃ نے القدس کے مرابطین کی جانب سے قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حماس قبلہ اوّل کے دفاع لے لیے تمام وسائل کا استعمال کرے گی۔

شناعۃ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی عرب ممالک کی کوششوں کو ’’صدی کی ڈیل‘‘ کو آگے بڑھانے کی سازش کا حصہ قرار دیا  اور کہا کہ حال ہی میں پولینڈ کے صدر مقام ’’وارسا‘‘ میں ہونے والی مشرق وسطیٰ کانفرنس کا مقصد عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان قربت پیدا کرنے کی کوشش تھی مگر فلسطینی قوم، حماس اور عرب اقوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی سازشوں کو قبول نہیں کریں گے۔

Tags: اسرائیلالقدسپولینڈحماسدفاعسازشصدی کی ڈیلصیداعربقبلہ اوّللبنانمشرق وسطیٰمظاہرہممالک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.