• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

درسی کتب میں فلسطین کے نقشے پر اسرائیل کانام لکھے جانے کا نوٹس

ہفتہ 23-02-2019
in عالمی خبریں
0
درسی کتب میں فلسطین کے نقشے پر اسرائیل کانام لکھے جانے کا نوٹس
0
SHARES
5
VIEWS

قاہرہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مصر کی وزارت تعلیم نے عرب تاریخ اور جغرافیے کی ایک کتاب میں فلسطین کے نقشے پر اسرائیل کا نام شائع ہونے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصری وزارت تعلیم کی ترجمان امینہ خیری نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ حکام انٹرمیڈیٹ کے سال اوّل کی کتاب میں فلسطین کے نقشے پر اسرائیل کا نام لکھے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مصری حکومت کے ترجمان سمجھے جانے والے اخبار ’’بوابۃ اخبار الیوم‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حکام کو اس پتا چلا کہ ایک درسی کتاب میں فلسطین کے نقشے پر اسرائیل کا نام درج ہے۔ یہ شکایت پہلے طلباء کی طرف سے سامنے آئی جس کے بعد انتظامیہ نے اس کا نوٹس لیا اور اس کے بارے میں حکام بالا سے رابطہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور مصر کے درمیان سنہ 1979ء میں کیمپ ڈیوڈ امن معاہدے کے بعد سفارتی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں تاہم دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے بدستور فاصلے پر ہیں۔

مصر میں فوجی ڈکٹیٹر عبدالفتاح السیسی کی جون 2013ء کی بغاوت کے بعد اسرائیل اور مصر کے درمیان قربت میں اضافہ ہوا ہے

Tags: اسرائیلانتظامیہبغاوتتاریختحقیقاتعربفلسطینکتابمصرمعاہدےنقشےوزارت تعلیم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.