• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی مزاحمتی قوتیں قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے ممکنہ وسائل کا استعمال کریں:حماس سربراہ

جمعہ 22-02-2019
in حماس
0
فلسطینی مزاحمتی قوتیں قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے ممکنہ وسائل کا استعمال کریں:حماس سربراہ
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی قوتوں پر قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر زور دیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے باب الرحمۃ میں گھس کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور باب الرحمۃ کو بند کرنے کے مکروہ اقدام سے اسرائیلی ریاست کے مذموم عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی غاصب ایک طے شدہ منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ اور القدس پر بہ تدریج اپنا تسلط جمانے کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی چڑھائی کھلم کھلا اشتعال انگیزی اور مذہبی دہشت گردی ہے۔ فلسطینی قوم اور مزاحمتی جماعتیں قبلہ اوّل کو تنہا نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے فلسطینی مزاحمت کاروں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے تمام ممکنہ وسائل کا استعمال کریں۔

خیال رہے کہ دو روزقبل اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر درجوں نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے تھے جب کہ کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

Tags: اسرائیلالقدسحراستحماسدفاعدہشت گردیفلسطینقبلہ اوّلمزاحمتمسجد اقصیٰنمازیوںوحشیانہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.