غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں گذشتہ رات اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے ڈرون طیارے کی مدد سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینی شہری ایک احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے کہ ان کے قریب ایک میزائل گرایا گیا۔
بغیر پائلٹ ڈرون کی مدد سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں کم سے کم چھ فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غزہ میں طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔