مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی سابق خاتون وزیرخارجہ زیپی لیونی کی عوامی مقبولیت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے جس کے باعث انہیں آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ناکامی کا ڈر ہے۔ اس لیے وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیپی لیونی کے مقربین نے بتایا ہے کہ لیونی جلد ہی سیاست سے علیحدگی اختیار کرنے کی تیاری کررہی ہیں اور وہ جلد ہی ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کریں گی۔
خیال رہے کہ ’’زیپی لیونی‘‘ موومنٹ پارٹی کی سربراہ ہیں۔ حال ہی میں ہونے والے سروے جائزے میں کہا گیا لیونی کی جماعت 9 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرے گی۔