غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج اور فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اتوار کی شام غزہ پٹی کے شمال میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران 30 فلسطینی اور ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خان یونس میں خزاعہ کے مقام پر ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پراسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آنسو گیس کے ایسے گولے برسائے گئے جو اس سےقبل کبھی استعمال نہیں کیے گئے۔
گزشتہ برس 30 مارچ سے غزہ پٹی میں شروع ہونے والے ہفتہ وار احتجاج کے بعد سے اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن کر اب تک کم از کم 250 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اس عرصے میں صرف دو اسرائیلی فوجی مارے گئے۔