• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی امن منصوبے ’’صدی کی ڈیل‘‘ کا اعلان کب ہوگا؟

پیر 18-02-2019
in عالمی خبریں
0
امریکی امن منصوبے ’’صدی کی ڈیل‘‘ کا اعلان کب ہوگا؟
0
SHARES
0
VIEWS

وارسا (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےمعاون خصوصی  اور ان کے داماد جارڈ کوشنرنے کہاہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن کے قیام کے لیے ’’صدی کی ڈیل‘‘ نامی امن منصوبے کا اعلان اسرائیل میں 9 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جارڈ کوشنر نے پولینڈ کے دارالحکومت ’’وارسا‘‘ میں ہونے والی مشرق وسطیٰ کانفرنس کے موقع پر کانفرنس میں شریک ممالک کے وزراء خارجہ سے بند کمرے میں بات چیت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جارڈ کوشنر نے وزراء خارجہ کو بتایا کہ امریکا ’’صدی کی ڈیل‘‘ منصوبے کا اعلان اسرائیل میں نو اپریل کو ہونے والے انتخابات کے بعد کرے گا۔

عبرانی ٹی وی چینل 13 اور اخبار ’’ہارٹز‘‘ کے مطابق امریکی امن منصوبے میں فلسطینیوں اور اسرائیل دونوں سے کہا گیا جائے گا کہ وہ اپنے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب امریکی حکام نے صدی کی ڈیل نامی امن منصوبے کے اعلان کے بارے میں وضاحت کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی امریکا کے مجوزہ امن پلان کو مسترد کرچکی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ امریکی امن پلان میں القدس کواسرائیل کے حوالے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس لیے اس لیے اس منصوبے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ فلسطینی اتھارٹی پرامریکا اپنے اتحادیوں کی مدد سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

Tags: اسرائیلالقدسامریکاپولینڈٹرمپصدی کی ڈیلفلسطینفلسطینی اتھارٹیکانفرنسمشرق وسطیٰمنصوبےوزراء خارجہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.