سلفیت (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں پر اسرائیلی حکام نے بلڈوزروں کی مدد سے کھدائی شروع کر دی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کی موجودگی میں سلفیت کے شمال مغربی قصبوں میں زرعی زمینوں پر کھدائی کی گئی۔ تازہ کھدائیوں کامقصد صیہونی کالونیوں کو مزید وسعت دینا ہے۔
ادھر کفل حارس بلدیہ کے فلسطینی حکام کو اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکام وہاں پر 2800 میٹر طویل اور 8 میٹر چوڑی ایک سوریج لائن بنا رہی ہے۔
فلسطینی تجزیہ نگارخالد معالی کا کہناہے کہ سوریج لائن فلسطینیوں کی سیکڑوں اراضی کھدائی سے فلسطینیوں کی سیکڑوں اراضی پرقبضے کا ایک بہانہ ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس کھدائی کی آڑ میں سیکڑوں برس پرانے درخت تک کاٹ ڈالے۔