• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پاپولر فرنٹ برائے آزادی فلسطین کا مزاحمت پر ڈٹے رہنے پر زور

اتوار 25-04-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_popular-front-for-the-liberation-of-palestine

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین غزہ کی جنرل کمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بابرکت فلسطینی سر زمین کی آزادی اور عوام کا دفاع مزاحمت کی راہ پر چلنے سے ہی ممکن ہے۔ "مزاحمت کی لو کو فروزاں رکھنے کے لیے تمام فلسطینی مزاحمتی جماعتیں مل کر کام کریں۔”

ان خیالات کا اظہار پی ایف ایل پی کی جنرل کمان کے رکن لوئی القریوطی نے ہفتے کے روز غزہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس نیوز کانفرنس کا اہتمام تنظیم کے 51 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ لوئی القریوطی نے صہیونی دشمن کے مقابلے کے لئے "مزاحمت کو تزویراتی آپشن” کے طور پر تھامے رکھنے کے عہد کی تجدید کی ۔لوئی القریوطی نے کہا کہ پاپولر فرنٹ دریائے اردن کے مغربی کنارے سے بحر متوسطہ کے درمیان واقع ارض فلسطین کی بازیابی کے لئے سرگرم عمل ہے۔

ہم یہاں سے فلسطینیوں کی بیدخلی اور انہیں دوسرے ملکوں میں آباد کرنے جیسے اسرائیلی منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے سرگرداں ہیں۔ یو این کی قرارداد 1650 میں مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کی بات کی گئی ہے۔ ہم ان اسرائیلی اقدامات کو فلسطینیوں کی نسلی تطیرن کا ایک نیا منصوبہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب کی جانے والی حالیہ کوششیں اس بات کی متقاضی ہیں کہ تمام فریق ان کا مل جل کر مقابلہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو این قرارداد پر عملدرآمد امریکا سے فون پر گفتگو کر کے نہیں رکوایا جا سکتا اور نہ ہی واشنگٹن سے اس قرارداد پر عمل درآمد رکوانے کی اپیلیں کارگر ثابت ہو سکتی ہیں۔ القریوطی کا کہنا تھا کہ تمام پلیٹ فارمز پر مزاحمت کو فروغ دیکر ہی اس قرارداد کے نفاذ کو روکا جا سکتا ہے۔

پی ایف ایل پی کے رہ نما کا کہنا تھا کہ مصالحت کا منصوبہ دم توڑ چکا ہے۔ اس سے فلسطینیوں کو چنداں فائدہ نہیں پہنچا ہے۔ امریکی نمائندے جارج میچل کا حالیہ دورہ مشرق وسطی سے بھی صورتحال میں بہتری کی امید نہیں۔ انہوں نے فلسطین کی مزاحتمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ تمام قیدیوں کی رہائی سے متعلق اپنی شرائط پر ڈٹی رہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.