مقبوضہ بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم رواں ماہ فروری کے دوسرے ہفتے میں بھارت کا دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک بڑی دفاع ڈیل کا عزم رکھتے ہیں جس کے تحت وہ اسرائیل بھارت کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی چینل 12 نے جمعہ کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارت کے ساتھ ممکنہ دفاعی ڈیل میں قبل از وقت خطرے کی وارننگ دینے والے دوجاسوس ڈرون طیارے، فضائی نگرانی کے 80 کروڑ ڈالر مالیت آلات، گن شپ میزائل ’’سپائیک‘‘، البیٹ کمپنی کا تیارکردہ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا اسلحہ اور 60 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے راڈار شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت اور اسرائیل کے درمیان جاری دفاعی ڈیل میں ’’ھارون‘‘ طرز کے طیارے، خود کش طیارے اور دیگر دفاعی آلات بھی بھارت کو فروخت کرنے کی کس منصوبہ بھی شامل ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق گذشتہ برس دونوں ملکوں کے درمیان ’’سپائیک‘‘ طیاروں کی بھارت کو فروخت کا معاہدہ طے پایا تھا مگر اس پرعمل درآمد نہیں کیا جاسکا۔