مقبوضہ بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے رواں سال اپریل میں ہونے والے انتخابات میں اپنی کامیابی کو یقینی بننے اور شکست سے بچنے کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری رکھی ہوئی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کنیسٹ کے 21 ویں انتخابات کے موقع پر نیتن یاھو اپنی جماعت ’’لیکوڈ‘‘ اور جیوش ہوم کے درمیان انتخابی اور سیاسی اتحاد کے لیے سرگرم ہیں۔
عبرانی ٹی وی چینل 7 کے مطابق نیتن یاھو نے متعدد مذہبی شخصیات اور جیوش ہوم پر اثرانداز ہونے والے رہنمائوں سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ وہ آنے والے انتخابات کے موقع پر لیکوڈ اور جیوش ہوم کے درمیان اتحاد کے قیام میں ان کی مدد کرسکیں۔
جیوش ہوم کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے کہا کہ وہ جیوش ہوم اور لیکوڈ کے سیاسی اتحاد کے کے حق میں نہیں ہیں۔