• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی عوام کے لئے امریکی ایجنسی USAID نے تمام امداد روک دی

ہفتہ 02-02-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطینی عوام کے لئے امریکی ایجنسی USAID نے تمام امداد روک دی
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بین الاقوامی ترقی کے لیے امریکی ایجنسیUSAID نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے لیے اپنی تمام امداد روک دی ہے۔ یہ بات جمعہ کے روز ایک امریکی عہدے دار نے بتائی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس سے قبل دہشت گردی سے متعلق نئے امریکی قانون میں مقرر کی گئی مہلت 31 جنوری کو ختم ہو گئی۔ قانون کے تحت امریکی امداد حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کو انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں عدالتی کارروائیوں کا زیادہ سامنا ہو گا۔

مذکورہ مہلت فلسطینی سکیورٹی فورسز کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی امریکی امداد سے بھی متعلق ہے۔

نئے قانون کے تحت امریکی شہری امریکی امداد وصول کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف اُن کے جنگی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے دعوے کی بنیاد پر امریکی عدالتوں میں مقدمات دائر کر سکیں گے۔

فلسطینی اتھارٹی قانونی خطرات کے اندیشے کے سبب مزید امریکی فنڈنگ وصول کرنے سے انکار کر چکی ہے۔

امریکی عہدے دار کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی درخواست پر مخصوص منصوبوں اور پرگرواموں کو ختم کر دیا گیا ہے جن کی فنڈنگ مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں امداد کے ذریعے عمل میں آ رہی تھی۔

عہدے دار نے بتایا کہ فی الحال فلسطینی اراضی میں یو ایس ایڈ ایجنسی کے مشن کا دفتر بند نہیں کیا جا رہا ہے اور مشن کے اہل کاروں کو بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے میں متعین کرنے کا بھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں امریکی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کی مالی امداد مکمل طور پر ختم کر دی تھی۔

Tags: اقوام متحدہامدادامریکیبیت المقدسجنگیدہشت گردیسفارت خانےعدالتغزہفلسطینی اتھارٹیفنڈنگقانون
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.