غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی فائرنگ سے غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ 47 سالہ سمیر غازی النباھین گذشتہ جمعہ کو وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ شدید زخمی حالت میں النباھین کو ایک مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس 30 مارچ سے غزہ کی پٹی میں جاری پُرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں مین اب تک 270 سے زائد فلسطینی شہید اور 26 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔