غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت( حماس) نے تحریک فتح کی طرف سے قومی حکومت کی تشکیل کے اعلان کو فلسطینی مصالحتی کوششوں کی پٹھ پر خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک فتح کا تنظیم آزادی فلسطین میں شامل فلسطینی جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان مصالحتی کوششوں پر حملے کے مترادف ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کا فلسطینی دھڑوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان مصالحتی اقدامات پر کاری ضرب لگانے کے مترادف ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تحریک فتح مسلسل آمرانہ فیصلوں اور قومی مصالحتی اصولوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ انہوں نے فلسطین میں تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح نے تنظیم آزادی فلسطین میں شامل دھڑوں پر مشتمل مخلوط قومی قومی کی تشکیل پر غور شروع کیا ہے۔