رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی تنظیم فتح موومنٹ کی مرکزی کمیٹی کے سکریٹری جنرل جبریل الرجوب بے باور کرایا ہے کہ اگر حماس تنظیم انقسام ختم کرنے کے واسطے تیار ہونے کا اظہار کرتی ہے تو ایسی صورت میں فتح موومنٹ جمہوری اور شفاف انتخابات کے اجرا کے حوالے سے تمام تر ضمانت اور یقین دہانی پیش کرنے کو تیار ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الرجوب نے حماس پر الزام عائد کیا کہ وہ فتح موومنٹ کے ساتھ شراکت داری اختیار کرنے کے بجائے ان علاقائی فریقوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے جن کے امریکی انتظامیہ اور قابض اسرائیلی حکام کے ساتھ مفادات ہیں۔
الرجوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ حماس تنظیم اسرائیل کے ساتھ مفاہمت کر رہی ہے تاہم وہ فتح کے ساتھ مفاہمت نہیں چاہتی۔
فتح موومنٹ کے عہدے دار نے باور کرایا کہ پی ایل او کی ذمے داری یہ ہے کہ وہ حماس اور اس پر اثر انداز علاقائی فریقوں کو شراکت داری کے وجود کی ضرورت پر قائل کرے۔