• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی حکام کے زبردستی مکان خالی کرانے پر سخت احتجاج

پیر 28-01-2019
in فلسطین
0
صیہونی حکام کے زبردستی مکان خالی کرانے پر سخت احتجاج
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینیوں سے زبردستی ان کے مکان خالی کرانے کے خلاف فلسطینیوں اور اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم نے سخت احتجاج کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بیت المقدس میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور اسرائیل کی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’’نائو پیس‘‘ کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی۔

مظاہرین نے الیشخ جراح کالونی میں رہائش پذیر الصباغ خاندان کو زبردستی مکان سے نکالنے کے حکم کے خلاف نعرے لگائے اور اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ الصباغ خاندان کو اس کے مکان سے نکالنے سے باز رہے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتنے اُٹھا رکھے تھے جن پر الصباغ خاندان کی حمایت میں تین زبانوں، عبرانی، عربی اور انگریزی میں نعرے درج تھے۔

اس موقع پر مقررین نے بھی فلسطینیوں کو جبری ان کے گھروں سے نکال باہر کرنے کی اسرائیلی پالیسی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینیوں کو زبردستی ان کے گھروں سے نکالنا نسل پرستی اور منظم ریاستی دہشت گردی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام نے حال ہی میں محمد الصباغ نامی ایک فلسطینی خاندان کو مکان خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ جلد از مکان صیہونی تنظیم کے حوالے کردے۔ اس پر فلسطینیوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔ الصباغ خاندان سنہ62 سال سے وہاں پر مقیم ہیں۔

Tags: احتجاجاسرائیلبیت المقدسپالیسیخاندانریلیزبردستیصیہونیفلسطینمظاہرین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.