سلفیت(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ہفتے کو علی الصباح صیہونی آباد کاروں نے ایک 6 سالہ فلسطینی بچی کو اسکول جاتے ہوئے گاڑی کی ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی پولیس کے ترجمان کرنل لوئی ارزیقات نے بتایا کہ ہفتے کو علی الصباح نامعلوم صیہونی آباد کاروں نے 6 سالہ لیان اشرف طقطق کو گاڑی تلے روند ڈالا۔ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
فلسطینی پولیس کے ترجمان لوئی ارزیقات کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بچی کو شدید زخمی حالت میں یاسرعرفات شہید اسپتال لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ سڑک پر گاڑی چلانے والے ایک فلسطینی ڈرائیور کو بھی شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔