• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

حماس کا انکار، قطری امدادی رقوم کا اب کیا بنے گا ؟

ہفتہ 26-01-2019
in غزہ
0
حماس کا انکار، قطری امدادی رقوم کا اب کیا بنے گا ؟
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی جانب سے اسرائیلی شرائط پر غزہ کے ملازمین کے لیے قطر کی 15 ملین ڈالر کی امداد وصول کرنے سے انکار کے بعد دوحہ نے وہ رقم غزہ میں غریب شہریوں کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیرو مرمت پر صرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو روز قبل حماس نے قطر کی طرف سے اسرائیل کے توسط سے رقم لینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ اسرائیل کو قطری امداد کی آڑ میں فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حماس کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام قطری امداد پر اسرائیل کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے۔

فلسطین میں قطری سفیر محمد العمادی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دوحہ کی طرف سے غزہ کے لیے بھیجی گئی رقم واپس نہیں کی جائے گی بلکہ اس رقم کو انسانی ضرورت کے شعبوں، بجلی کے منصوبوں، سوریج، ایندھن اور غریب افراد کی کفالت کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی ڈھانچے پر صرف کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قطری امداد کو تشکیک کی نظر سے دیکھنا درست نہیں۔ یہ رقم امیر قطر کی طرف سے غزہ کی ابتر معاشی صورت حال کی بہتری میں مدد فراہم کرنے کے لیے دی جا رہی ہے اور اسے اقوام متحدہ کے فیصلوں کی روشنی میں صرف کیا جائے گا۔

العمادی کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں چار سے چھ ماہ کے لیے 20 ملین ڈالر کی اماداد کا ایک نیا معاہدہ جلد منظور کیا جائے گا۔

Tags: اسرائیلامدادبلیک میلحماسدوحہغزہفلسطینقطرکانفرنسمعاشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.