• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق اور آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے:مہاتیر محمد

ہفتہ 26-01-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق اور آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے:مہاتیر محمد
0
SHARES
0
VIEWS

کولالمپور (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور آزادی کے لیے جاری مزاحمت کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے ٹیلیفون پرحماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کویقین دلایا کہ کولالمپور فلسطینی قوم کی مزاحمت، جدو جہد آزادی اور مسلمہ حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کو مجرم ریاست قرار دیتا ہے اور فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی بھرپور حمایت کے عزام کا اعادہ کرتا ہے۔

ادھر غزہ میں حماس کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم اور حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں دو طرفہ تعلقات ، حماس اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور قضیہ فلسطین کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسماعیل ھنیہ نے فلسطینیوں کی تحریک آزادی اور مسلمہ حقوق کی حمایت پر ملائیشیا کی حکومت، قوم اور وزیراعظم مہاتیر محمد کے مؤقف کو سراہا۔

اسماعیل ھنیہ کہا کہ ملائیشیا کا کولالمپور میں ہونے والے پیراکی کے بین الاقوامی مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت سے روکنے کو جرات مندانہ فیصلہ قراردیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔

خیال رہے کہ ملائیشیا کی حکومت نے رواں سال جون میں ہونے والے بین الاقوامی پیراکی کے مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

Tags: آزادیاسرائیلاسماعیل ھنیہبین الاقوامیحقوقحماسغزہفلسطینکولالمپورملائیشیاوزیراعظم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.