غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مصری حکام نے 25 جنوری 2011ء کے انقلاب کے موقع پر غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح غیرمعینہ مدت کے لیے دو طرفہ ٹریفک کے لیے بند کردی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصری حکام نے گذشتہ روز فلسطینی حکام کو بتایا کہ رفح گذرگاہ کو جنوری کے انقلاب کی یاد میں بند کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ رفح گذرگاہ آئندہ اتوار کوبیرون ملک سے آنے والوں کے لیے کھول دی جائے گی۔
خیال رہے کہ رفح گذرگاہ جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں بند رہتی ہے جب کہ 7 جنوری کو جب فلسطینی اتھارٹی نے گذرگاہ سے اپنے اہلکار ہٹا لیے تھے تو رفح گذرگاہ کی ٹریفک یک طرفہ کردی گئی تھی۔ اس کے بعد غزہ کے شہریوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔