• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں سے املاک سلب کرنے کے 800 کیسز اسرائیلی کورٹ میں زیر سماعت

پیر 21-01-2019
in فلسطین
0
فلسطینیوں سے املاک سلب کرنے کے 800 کیسز اسرائیلی کورٹ میں زیر سماعت
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’’اوچا‘‘ کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عدالتوں میں فلسطینیوں کے مکانات جبری خالی کرانے کے لیے 800 کیسز زیرسماعت ہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق مرکز نے بتایا کہ ایک طرف اسرائیلی تنظیمیں اور یہودیت کے فروغ کے لیے سرگرم ادارے فلسطینیوں کی املاک پر قبضے کے لیے فوج اور پولیس کو استعمال کررہی ہیں اور دوسری جانب فلسطینیوں سے ان کی املاک سلب کرنے کے لیے عدالتوں میں مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپوں، توڑپھوڑ اور املاک پر غاصبانہ قبضے کی کوششوں میں 2 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچی شہید جب کہ 528 شہری زخمی ہوئے۔

’’اوچا‘‘ کے مطابق 30 مارچ 2018ء سے اب تک غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری سے 14 جنوری کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو شہید کیا جب کہ غزہ کی سرحد پر جاری احتجاج کے دوران سیکڑوں فلسطینیوں کوفائرنگ کرکے زخمی کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 292 کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پراُنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

Tags: احتجاجاسرائیلاملاکانسانی حقوقاوچابیت المقدسزیرسماعتعدالتغزہفائرنگفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.