وادی اردن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے وادی اردن کے شمالی علاقے میں ایک مسماری کی کارروائی کے دوران فلسطینیوں کے دو مکان انہدام کردیے جس کے نتیجے میں 13 فلسطینی سخت سردی میں چار دیواری سے محروم ہوگئے ہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی تجزیہ نگار اور سماجی کارکن حمزہ زبیدات نے بتایا کہ بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے شمالی وادی اردن میں فصائل کے مقام پر فلسطینیوں کے دو مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 13 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی انہدامی کارروائیاں روز کا معمول ہیں۔ گذشتہ روز کی انہدامی کارروائی میں ایک فلسطینی، اس کی اہلیہ، چار بچے اور گھر کے دیگر افراد کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہوگئے۔